سلک بینک کی وضاحت
کراچی (کامرس رپورٹر) سلک بینک کی جانب سے اخبارات میں شائع ہونے والی خبر کی تردید کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق یہ تصدیق کیا جاتا ہے کہ سلک بینک کا نام ، دوسرے بینک کے نام سے ملتا جلتا ہونے کے باعث ، اخبار اور ایک دو ٹی وی چینلز پر غلط خبر شائع /نشر کی گئی ہے ۔ سلک بینک ایسے کوئی اکائونٹس نہیں رکھتا جنھیں تفتیش میں لایا گیا ہے اور یہ بھی کہ سلک بینک کے عملے کے کسی بھی ممبر کو مجاز اختیارات نے نہیں بلایا اور نہ ہی ان کی تفتیش کی ہے ۔ یہ غلط فہمی صرف سندھ میں سلک بینک کا نام دوسرے بینک کے نام سے ملتا جلتا ہونے کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے ۔