UBL اور نیو یارک کے فیڈرل ریزرو بینک کے درمیان معاہدہ
کراچی (کامرس رپورٹر) یونائیٹڈبینک اور اس کی نیویارک کی شاخ نے نیو یارک کے فیڈرل ریزرو بینک (FRBNY) کے ساتھ 02جولائی2018ء کو ایک نیا تحریری معاہدہ (WA 2018) کیا ہے۔ اس سے پہلے ہونے والا معاہدہ جو28 اکتوبر 2013 (WA 2013) کونافذ العمل ہوا تھااور اب ختم ہوچکا ہے، وہ بنیادی طور پر UBL کی نیو یارک کی شاخ سے انٹر نیشنل ترسیلی سروسز سے متعلق تھا، جس پر کوئی سول پنالٹی نہیں لگائی گئی۔