انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم
کراچی ( کامرس رپورٹر ) انٹر بینک مارکیٹ میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید بڑھ گئی ۔فاریکس کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 121.50روپے اور قیمت فروخت 121.60روپے پر بدستور برقرار رہی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر10پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 123.50روپے سے بڑھ کر123.60روپے اور قیمت فروخت124روپے سے بڑھ کر124.10روپے پر جا پہنچی ۔