نابینائو ں کیلئے تربیتی کو رسز بڑا کا رنا مہ ہے ، ڈاکٹر آفتاب اما م
کراچی ( اسٹاف رپو رٹر ) نا بینا افراد کے لئے آئی ٹی اور مختلف سافٹ ویئر ز کے استعمال کی تربیت کے لئے کورسز کا انعقاد پاکستان میں ایبلڈ فائو نڈیشن کابڑا کا رنامہ ہے ۔ خدمات معذورین کے حوالے سے ملک بھر میں سرگرم دیگر اداروں کو اس کی تقلید کرنی چاہئے تاکہ رضائے الہٰی سے کسی جسمانی کمزوری میں مبتلا لو گوں کو معاشرے کا فعال حصہ بنا نے میںمدد مل سکے ۔ ان تا ثرات کا اظہار این ای ڈی یو نیو رسٹی کے کمپیو ٹر ڈپارٹمنٹ کے اشتراک و تعاون سے پاکستان ڈس ایبلڈ فائو نڈیشن کے تحت منعقدہ سہ روزہ تر بیتی سیشن کی تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کر تے ہوئے زونل انکم ٹیکس کمشنر و روٹری کلب کے ضلعی سربراہ ڈاکٹر آفتاب اما م نے بحثیت مہما ن خصوصی کیا ۔ اس مو قع پر کراچی یو نیورسٹی کے استا د ڈاکٹر بد ر سمیع ، این ای ڈی یو نیو رسٹی کمپیو ٹر ڈپا رٹمنٹ کے سربراہ نجمی حیدر ، ڈاکٹر شبیح ، چیئر مین pdf شاہد احمد میمن ، شکیلہ یاسمین ،کو رس انسٹر کٹر ڈاکٹر فرحا ن و دیگر نے بھی ان خیا لات کا اظہا ر کیا ۔ سینٹرز اور جو نیئر ز پرمبنی 27 ٹرینر نے کور س میںحصہ لیا ،شاہد میمن نے بتا یا کہ پاکستان ڈس ایبلڈ فائو نڈیشن نے وفاقی ادارے کی معاونت سے ملک کے7 شہروں میں معذور افراد کوجدید خطوط پر معاشرے میں متعارف کر انے کیلئے تر بیتی کو رسز کا آغاز کیا ہے ۔