ماجو میں طلبہ کا داخلہ ٹیسٹ کل ہوگا
کراچی (نیوزرپورٹر) محمد علی جناح یونیوورسٹی کراچی(ماجو) کے آئیندہ سیمسٹرفال۔۲۰۱۸ میں داخلہ فارم جمع کرانے والے امید واروں کاٹیسٹ اتوار ۱۵ جولائی کو صبح دس بجے یونیورسٹی کیمپس واقع شارع فیصل میں ہوگا۔ طلبہ کو بی بی اے، بی ایس( بائیو سائینسز،کمپیوٹر سائینس،سافٹ وئیر انجینئرنگ،بی ای،(الیکٹریکل و کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ)ایم بی اے،ایم ایس،(مینجمنٹ سائینس ،پروجیکٹ مینجمنٹ،اکنامکس اینڈ فنانس،سافٹ وئیر انجینئرنگ،الیکٹریکل انجینئرنگ اور بائیو انفارمیٹکس) ڈگری پروگراموں میں داخلے آفرز کئے گئے ہیں۔