ایم ایم اے وفد کی ڈاکٹر عبدالرزاق سکندراور مولانا اعجاز مصطفی سے ملاقات
کراچی (نیوزرپورٹر) متحدہ مجلس عمل کے مرکزی رہنماء اور این اے 242پر نامزد امیدوار اسداللہ بھٹونے وفد کے ہمراہ مہتمم بنوری ٹاؤن ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر اور عالمی تحفظ ختم نبوت کراچی کے امیر مولانا اعجازمصطفی سے الگ الگ ملاقات کر کے ان کو 15 جولائی کو کراچی میں مجلس عمل کے تحت ہونے والے جلسہ کی دعوت اور 25 جولائی کو عام انتخابات میں ایم ایم اے کے نمائندوں کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی جنہوں نے بھرپور حمایت اور دینی اتحاد مجلس عمل کے نمائندوں کی کامیابی کی دعا کی۔ وفد میں جمعیت اتحاد العلماء کراطی کے ناظم اعلیٰ مولانا عبدالوحید، سید نظام الدین شاہ، خیر محمد تنیوشامل تھے۔