قوم 25 جولائی کو شےر کو ووٹ دے کر ووٹ کی عزت مستحکم کرےگی:علی اکبر گجر
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف اور پاکستان اےک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہےں پاکستان کیی قوم کے وقار اور تکریم کے لئے ملک مےں پاکستان کی خالق جماعت کا اقتدار پر فائز ہونا موجودہ عالمی حالات کا تقاضہ بن چکا ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان کو دنیا کی پہلی مسلم اےٹمی قوت بنانے والے میاں محمد نواز شریف کے خلاف سازشوں کے تانے بانے سرحدوں سے باہر بنے گئے جن پر عملدرآمد کے لئے مقامی مہروں سے کام لیا جا رہا ہے پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے صدر علی اکبر گجر پارٹی کے قومی اسمبلی کے امیدوار برائے حلقہ NA-244 کے امیدوار ڈاکٹر مفتاح اسما عیل اور صوبائی حلقےPS-103 کے امیدوار علی عاشق گجر کی انتخابی مہم کے سلسلے گلشن جمال مےں عوام کے بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے علی اکبر گجر نے کہا کہ قوم 25 جولائی کو شےر کو ووٹ دے کر ووٹ کی عزت مستحکم کرےں گے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی جنگ کسی فرد یا جماعت کی جنگ نہیں بائیس کروڑ پاکستانیوں کی عزت و تکریم کی جنگ ہے۔