نگراں وزیر اعلیٰ سے نئے ملا ئیشن قونصل جنر ل کی ملا قات
کراچی (اسٹاف رپورٹر) نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان سے کراچی میں متعین نئے ملائیشین قونصل جنرل خیرالنازراں عبد رحمان نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی، ہونے والی اس نشست کے دوران دونوں کے مابین باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے ملائیشیا کی جانب سے صوبہ سندھ میں مختلف شعبوں بشمول تجارتی، توانائی، اور اقتصادی شعبوں میں باہمی روابط کو فروغ دینے پر بات چیت کی۔