PS-90کے آزاد اُمیدوار شعیب خان پیپلز پارٹی کے اُمیدوا ر عبدالرزاق راجہ کے حق میں دستبردار
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع ملیر کے صوبائی حلقہ PS-90سے آزاد اُمیدوار شعیب خان پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد اُمیدوار عبدالرزاق راجہ کے حق میں دستبردار ہوگئے،شعیب خان کا کہنا ہے کہ عوامی رائے پر سر تسلیم خم کرتے ہوئے عوام کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے اُمیدوار عبدالرزاق راجہ کے حق میں دستبردار ہوا۔