Kips کا منفرد اعزاز، 6 طلباءوطالبات نے ملک بھر میں پہلی سمیت ٹاپ پوزیشنز حاصل کر لیں
لاہور (پ ر) میٹرک 2017 کے سالانہ امتحانات میں KIPS ایجوکیشن سسٹم نے اپنی25 سالہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ KIPS کے 06 طلباءو طالبات نے فیڈرل اور ایبٹ آباد بورڈز میں ٹاپ پوزیشنز حاصل کیں۔ فیڈرل بورڈ میں KIPS سرگودھا کیمپس کی طالبہ شہزین طارق نے 1034/1050 نمبرز حاصل کر کے پہلی پوزیشن،لاہور گلبرگ کیمپس کی طالبہ میمونہ بشیر نے 1032 نمبرز حاصل کرکے دوسری پوزیشن،سرگودھا کیمپس سے محمد ماہیر مبشر نے 1031نمبرز حاصل کر کے تیسری پوزیشن اور KIPSراولپنڈی سیٹلائیٹ ٹاو¿ن،سکستھ روڈکیمپس کی ہونہار طالبہ اسبہ افتخار نے بھی 1031 نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔KIPS اینٹ آباد کیمپس سے سردار نعمان قیوم نے1025 نمبرز لے کر اینٹ آباد بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ فجر احمد نے 1037نمبر حاصل کر کے مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔