امریکی ریاست الاباما میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک،مسلح شخص کی تلاش شروع
الاباما(آئی این پی )امریکی ریاست الاباما میں فائرنگ سے3 افراد ہلاک ہوگئے ، پولیس نے مسلح شخص کی تلاش شروع کردی۔امریکی ٹی وی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ریاست الاباما کے شہر برمنگھم میں پیش آیا۔ ایک مسلح شخص نے گھر میں فائرنگ کرکے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار کر موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے قاتل کو خطرناک قرار دیکر علاقے میں تلاش شروع کردی۔ گرین ڈیل پولیس نے فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پر شخص کی تصویر جاری کرتے ہوئے عوام کو اس کے بارے میں معلومات دینے کی اپیل کی۔