کپاس کی فصل پھول، گڈی اور ٹینڈے لگنے کے مرحلہ میں داخل، کاشتکاروں کوہفتہ میںدو بار پیسٹ سکائوٹنگ کی ہدایت

لاہور (کامرس رپورٹر) کپاس کی فصل پھول، گڈی اور ٹینڈے لگنے کے مرحلہ میں داخل ہو چکی ہے۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ زراعت کے مقامی ماہرین فصل کی بہتر دیکھ بھال اور کاشتکاروں کی رہنمائی کے لییفیلڈ میں موجود ہیں۔ محکمہ زراعت پنجاب کے شعبہ پیسٹ وارننگ ساہیوال ڈویژن کی گذشتہ روز کی جاری کردہ پیسٹ سکائوٹنگ رپورٹ کے مطابق ساہیوال، پاکپتن اور اوکاڑہ کے اضلاع میں سفید مکھی کے 9، چست تیلہ کے 11 اور ملی بگ کا ایک ہاٹ سپاٹ مشاہدہ میں آیا ہے۔ محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے ساہیوال ڈویژن کے کاشتکاروںکو ہدایت کی ہے کہ وہ کپاس کی فصل کی ہفتہ میں دو بار پیسٹ سکائوٹنگ کریں اور فصل پر سفید مکھی، چست تیلہ اور ملی بگ کاحملہ معاشی نقصان کی حد تک پہنچنے پر محکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے نئی کیمسٹری کی حامل زہروں کا سپرے کریں۔