ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز کی کارکردگی رپورٹ سپریم کورٹ کو بھیج دی گئی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججوں کی مقدمات کی سماعت سے متعلق کارکردگی رپورٹ سپریم کورٹ کو ارسال کر دی گئی۔ 27 مارچ 2012ءسے 30 جون 2013ءتک کے مقدمات کی رپورٹ ارسال کی گئی جس کی روشنی میں فاضل ججز کو مستقل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا جن میں جسٹس شجاعت علی خان‘ جسٹس عائشہ اے ملک‘ جسٹس عبدالسمیع خان‘ جسٹس عباد الرحمن لودھی‘ جسٹس شاہد وحید اور جسٹس علی باقر نجفی شامل ہیں۔