حکومت پنجاب لاہور شہر میں اپنی رٹ قائم کرے

14 جولائی 2009
مکرمی! اسٹیشن سے اندرون شہر کے لئے ویگن نمبر 9-10 چل رہی ہے لیکن وہ ٹریفک پولیس کے میل ملاپ ہر وقت ریلوے ہسپتال کے نزدیک علامہ اقبال روڈ پر ناجائز سٹاپ بنا کر کھڑی رہتی ہے۔ جب بھی ادھر سے کوئی شریف شہری گزرتا ہے تو ویگن کنڈیکٹر اس کو بازو سے پکڑ کر ویگن میں بٹھانے کی کوشش کرتا ہے جہاں تک کہ اگر کوئی خاتون بچوں کے ساتھ ادھر سے گزرتی ہے تو اس کا ایک بچہ ویگن نمبر 9 اور دوسرا بچہ ویگن نمبر 10 والا کنڈیکٹر کھینچ کر اپنی اپنی ویگن میں بٹھانے کی کوشش کرتے ہیں حالانکہ اس عورت کا ان ویگنوں سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہوتا۔ وزیراعلیٰ پنجاب جو کہ خادم پنجاب کے نام سے پکارے جاتے ہیں کے حضور میں خصوصی گزارش کی جاتی ہے کہ وہ فوراً علامہ اقبال روڈ نزد ریلوے ہسپتال والا غیر قانونی سٹاپ ویگن نمبر 9-10 بند کرائیں۔(رانا صفدر حسین سیکرٹری جنرل پیس ویلفیئر سوسائٹی لاہور)