جاؤ آندھیوں سے کہہ دو

14 جولائی 2009
مکرمی! پاکستان کے خلاف ناپاک عزائم رکھنے والوں کے عزائم کبھی بھی پورے نہیں ہو سکتے۔ پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کو قبضے میں لینے والی اور کبھی بھی نہ پوری ہونے والی اس اپنی خواہش کو ختم کردیں پاکستانی عوام اپنی حکومت کے شانہ بشانہ لڑیں گے اگر ہم پاکستان بنانے کے لئے اتنی قربانیاں دے سکتے ہیں تو پاکستان کی بقاء سلامتی اور خودمختاری کے لئے بھی کسی بھی عظیم سے عظیم قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ہمارے آپس کے اختلافات بعد میں ہیں ہم سب پہلے پاکستانی ہیں؎ ہم وہ ہیں نہیں جو گرجائیں ہوا کے جھونکے سے
جاؤ آندھیوں سے کہہ دو کہ وہ اوقات میں رہا کریں
اگر پاکستان کے خلاف کوئی بھی سازش کی گئی تو پھر ہم عوام اور پاکستانی آرمی اپنی وہی بدر کسریٰ و قیصریٰ والی تاریخ دہرائیں گے۔ (سید ارقم محمود ہاشمی چونیاں ضلع قصور)