پارٹی جمہوریت

14 جولائی 2009
مکرمی! پاکستان کے سیاسی تصویر میں ایک رنگ جماعت اسلامی کا ہے جو بہت نمایاں اور خوش آئند ہے جماعت اسلامی کے فعال سرگرم اور ہمیشہ حق پر ڈٹے رہنے کی ایک وجہ اس کے اندرونی شورائی اور جمہوری مضبوط رویوں کا ہے جس کے بدولت جماعت نے ہمیشہ پاکستان کی سیاست میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔ چونکہ جماعت کا امیر یا کوئی عہدیدار اپنے ماتحت نظم کو جوابدہ ہوتا ہے کوئی بھی پالیسی بنانے کے لئے امیر کے لئے شوریٰ کا اعتماد اور تائید حاصل کرنا لازمی ہے جس کی وجہ سے کسی بھی پالیسی یا حکمت عملی کا کارکنوں کے ذریعے عوام کا اعتماد اور ساتھ پشتی بان ہوتا ہے۔ ایسی ہی جمہوریت ہر سیاسی پارٹی میں ہونی چاہئے۔ (میاں انارگل ضلع وتحصیل نوشہرہ)