ای او بی آئی پنشن اور بوڑھے سابقہ ملازمین

14 جولائی 2009
مکرمی ! صدر صاحب اور وزیراعظم صاحب کی توجہ اس طرف دلانا چاہتا ہوں کہ جب بھی بجٹ میں موجودہ اور سابقہ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ہوتا تھا تو EOBI کے پنشنر کو بھی اضافہ ملتا تھا اس دفعہ ہم جیسے بوڑھے ملازمین کو اس کا حقدار نہیں سمجھا گیا جناب کیا مہنگائی ان ضعیف اور بوڑھے ملازمین پر اثر انداز نہیں ہو رہی ہے کم سے کم 2000 روپیہ پنشن ہے۔ کیا اس میں گزارہ ہو سکتا ہے۔ آپ کے اخبار کے ذریعہ حکام بالا کی توجہ دلانا چاہتا ہں کہ اس طبقہ اور گروپ کے لوگوں پر رحم کھائیں اور پنشن میں 20 تک اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ تاکہ اس مہنگائی کے دور میں ان کا بھی مداوا ہو سکے۔ EOBI محکمہ بہت مستحکم محکمہ ہے جس جگہ کو کرایہ پر لیتے ہیں اس کو خرید لیتے ہیں۔ اور جب بھی پنشن بڑھتی ہے وہ Contribution بڑھا کر اپنے اخراجات کو پورا کر لیتے ہیں ایک دفعہ پھر گزارش ہے کہ اس پر توجہ دی جائے۔ (اقبال احمد لاہور)