نیویارک میں امن وانسانیت کے حوالے سے نمائش شروع پاکستان آرٹسٹوں کے متاثر کن فن پارے

14 جولائی 2009 (14:51)
نیویارک (طیبہ ضیاءسے) امریکہ میں مقیم تارکین وطن آرٹسٹوں کی طرف سے امن وانسانیت کے حوالے سے نمائش دس جولائی کو یہاں شروع ہوئی ان آرٹسٹوں کا تعلق ایشیا، افریقہ ، جنوبی امریکہ یورپ سے ہے جو مختلف نسلی پس منظر رکھتے ہیں۔ نمائش دیکھنے والے لوگ آرٹسٹوں کے فن پاروں کی اعلیٰ کوالٹی سے بہت متاثرہوئے ۔ ان شہ پاروں کی نوعیت سے متعلقہ آرٹسٹوں اور ان کی سرزمین کے درمیان تعلق و عکاسی ہوتی ہے۔ نمائش دیکھنے والے افراد پاکستانی آرٹسٹوں تسنیم شہزاد اور جیکا دیاس کے کام سے بہت متاثر ہوئے۔