نیویارک (طیبہ ضیاءسے) امریکہ میں مقیم تارکین وطن آرٹسٹوں کی طرف سے امن وانسانیت کے حوالے سے نمائش دس جولائی کو یہاں شروع ہوئی ان آرٹسٹوں کا تعلق ایشیا، افریقہ ، جنوبی امریکہ یورپ سے ہے جو مختلف نسلی پس منظر رکھتے ہیں۔ نمائش دیکھنے والے لوگ آرٹسٹوں کے فن پاروں کی اعلیٰ کوالٹی سے بہت متاثرہوئے ۔ ان شہ پاروں کی نوعیت سے متعلقہ آرٹسٹوں اور ان کی سرزمین کے درمیان تعلق و عکاسی ہوتی ہے۔ نمائش دیکھنے والے افراد پاکستانی آرٹسٹوں تسنیم شہزاد اور جیکا دیاس کے کام سے بہت متاثر ہوئے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38