کویت میں پاکستانی کا ہم وطن سے فراڈ

14 جولائی 2009 (14:50)
کوےت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے ) کوےت میں کروڑوں روپے کا فراڈ سامنے آیا ہے جس میں مبینہ طور پر ایک پاکستانی زمرد اقبال راجہ اپنے دیگر ساتھیوں اپنے ہم وطن غضنفر علی راجہ کی ہیوی مشینری (کرین) فروخت کرکے کروڑوں روپے لے کرپاکستان بھاگ گےا جبکہ زمرد اقبال کو کوےت کی عدالت نے اس کی عدم موجودگی میںتےن سال کی سزا بھی سنائی ہے اور عدالت نے اسے مفرور قرار دے دیا ہے جبکہ زمرد اقبال آج کل مبینہ طور پر پاکستان میں روپوش ہے ۔غضنفر علی راجہ نے بتاےا کہ اس کی کمپنی کی ہیوی مشینری جسمیں کرینیں تھیں میں نے زمرد اقبال راجہ کے کہنے پرکہ میں نے ایک کمپنی بنائی ہے اس کو سہارا دینے کے لئے میری مدد کی جائے اور کچھ کرینیں میری کمپنی کے نام کرا دیں اورکہاکہ میں نے کچھ پاکستان سے آدمی بھی منگوانے ہیں اس لئے میری کمپنی معاشی طورپر مضبوط ہوجائے گی میں نے اپنی کرنیں اس کی کمپنی (سکائی لنک )کے نام کروادیں لیکن لاکھوں دینارکی مالےت کی مشینری دیکھ کراس کی نیت میں خلل پیداہوا اوراس نے مجھے بتائے بغیر میری ہیوی مشینری کا سودا کردیاجبکہ اس کے اور بھی ساتھی ہیں جنہوںنے ملی بھگت کرکے میری مشینری کو فروخت کردیا ،زمرد اقبال نے مجھے تےن لاکھ دینارکا چیک دیاتھا وہ بونس ہوگےاہے۔