بغداد (ریڈیو نیوز) عراق میں تعینات امریکی سفیر کرسٹو فر ہل کے قافلے کو بم سے نشانہ بنایا گیا تاہم وہ اور دیگر سفارتکار بال بال بچ گئے دوسری جانب عراقی فوج کے سربراہ نے پیشن گوئی کی ہے کہ ملک میں دہشتگردی کے حملوں کا سلسلہ کئی سال تک جاری رہ سکتا ہے امریکی ٹی وی کے مطابق جنوبی عراق کے صوبے ذی قار میں امریکی سفیر کرسٹو فر ہل کا قافلہ سڑک کنارے نصب بم کی زد میں آگیا تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے دوسری جانب عراقی فوج کے سربراہ جنرل باکر بی ، شوکت زبیری نے کہا ہے کہ اگرچہ ملک میں مزاحمتی حملوں میں کمی آئی ہے تاہم حملوں کا سلسلہ مزید کئی سال تک جاری رہ سکتا ہے ضرورت پڑنے پر عراقی فورسز امریکی فوج کی مدد بھی حاصل کرے گی انٹیلی جنس تیز مواصلاتی نظام اور عوامی حمایت کی ضرورت ہے
کرسٹوفر حملہ
کرسٹوفر حملہ