افغانستان: فوجی کارروائی کیلئے برطانوی عوام کی حمایت بڑھ گئی: بی بی سی

14 جولائی 2009
لندن ( بی بی سی ڈاٹ کام) برطانیہ میں ایک جائزے سے اندازہ ہوتا ہے کہ افغانستان میں فوجی کارروائی کے حق اور مخالفت میں تقریباً ایک ہی جتنے لوگ ہیں لیکن اسکے حامیوں کی تعداد تین سال پہلے کے مقابلے میں اب زیادہ ہے۔ ایک ہزار لوگوں سے سوالات کے بعد جو رجحان سامنے آیا ہے اس کے مطابق 46 فیصد لوگ اس مشن کے حق میں اور 47 فیصد خلاف ہیں۔آئی سی ایم ریسرچ نامی کمپنی نے تازہ ترین تجزیہ بی بی سی نیوز نائٹ اور روزنامہ گارڈین کیلئے جمعہ اور سنیچر کے دوران کیا۔