کراچی (آن لائن) جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ آج جماعت اسلامی جس مقام پر ہے اس میں میاںطفیل محمد کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ انہوں نے ہمارے لئے روشن مثال چھوڑی ہے جو قابل تقلید ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میاں طفیل محمد کی یاد میں ادارہ نورحق میں منعقدہ تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماع سے پروفیسر غفور احمد‘ محمد حسین محنتی‘ الطاف حسن قریشی اور دیگر نے خطاب کیا۔ قاضی حسین احمد نے مزید کہا کہ میاں طفیل محمد نے پوری زندگی اقامت دین کیلئے وقف کی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024