ایس ایم ایز بنک خسارہ: قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی

14 جولائی 2009
اسلام آباد (ثناء نیوز/ اے پی پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایس ایم ایز بنک کے خسارے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے تحقیقات کیلئے ریاض فتیانہ کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ گذشتہ روز کمیٹی کی چیئرمین فوزیہ وہاب کی زیرصدارت اجلاس میں گورنر سٹیٹ بینک سلیم رضا نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ تاحال زرعی ترقیاتی بنک کے صدر ذکاء اشرف اور اسکے بورڈ کی تقرری کی منظوری نہیں دی ‘ آئندہ کسی کے ذمے واجب الادا قرضے معاف نہیں کئے جائیں گے۔ علاوہ ازیں اے پی پی کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خوراک کے چیئرمین جاوید اقبال کی زیرصدارت اجلاس نے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی) میں قواعد کے برعکس بھرتیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وزارت خوراک کو ہدایت کی کہ معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔