بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کا طاقت پکڑنا پاکستان کیلئے دوسرا بڑا خطرہ ہے: نیویارک ٹائمز

14 جولائی 2009
نیویارک (نمائندہ خصوصی) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے کہا ہے کہ پاکستان کے لئے دوسرا بڑا خطرہ بلوچستان ہے جہاں علیحدگی پسند طاقت پکڑتے جا رہے ہیں‘ اخبار کے مطابق 8 اپریل کو 3 بلوچ رہنماؤں کی نعشیں ملنے کے بعد بلوچستان میں تشدد‘ ہڑتالوں اور سول نافرمانی کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔ اگرچہ ان کا دائرہ کار قبائلی علاقوں میں موجود طالبان جتنا بڑا نہیں تاہم مسلسل بڑھ رہا ہے‘ تربت میں کئے گئے نیویارک ٹائمز کے سروے کے مطابق اس کی وجہ امداد کے باوجود صدر زرداری کا مشرف کی پالیسیاں جاری رکھنا ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں وزیر پارلیمانی امور بابر اعوان امریکہ میں کہہ چکے ہیں کہ ہماری حکومت کی پالیسی کے باعث بلوچستان میں بغاوت کی کیفیت ختم ہو چکی ہے۔
نیویارک ٹائمز