A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined index: category_data

Filename: frontend_ver3/Templating_engine.php

Line Number: 35

جعفر آباد: پشاور جانیوالی کوچ سے 13 خودکش حملہ آور گرفتار

14 جولائی 2009
جعفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک + وقت نیوز) پولیس نے جعفر آباد کے علاقے ڈاہڈا سے پشاور جانے والی کوچ سے 13 خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار شدگان میں 2 سعودی‘ 3 ترک اور 6 افغان باشندے شامل ہیں۔ گرفتار افراد سے بڑی تعداد میں غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کی گئی ہے۔ کوچ سے بارودی مواد اور خودکش جیکٹیں بھی برآمد کر لی گئیں۔