کراچی میں ٹارگٹ کلنگ جاری ایک نوجوان ہلاک‘ باپ بیٹا زخمی

14 جولائی 2009
کراچی (آن لائن) کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی جبکہ روڈ ایکسیڈنٹ میں بچہ ہلاک ہو گیا‘ سہراب گوٹھ تھانے کی حدود میں قبرستان سے 20 سالہ نور ولی کی تشدد زدہ لاش ملی ہے‘ پولیس کے مطابق مقتول اپنے بھائی سے ملنے آیا تھا‘ مقتول کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے‘ سخی حسن کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے باپ بیٹے جاوید اقبال اور احسن اقبال کو زخمی کر دیا۔ ادھر عوامی حلقوں نے سی سی پی او کراچی کی طرف سے ایک ڈی ایس پی اور 5 ایس ایچ اوز کی معطلی کو کاغذی کارروائی قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق جن تھانیداروں کو معطل کیا گیا ان میں سے 4 کے علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ کی ایک واردات بھی نہیں ہوئی۔