پاکستانی طلباء کی آمد پر پابندی نہیں لگائی جا رہی: برطانوی وزیر داخلہ

14 جولائی 2009
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیر داخلہ ویلن جانسن نے کہا ہے کہ پاکستانی طلباء کی برطانیہ آمد پر پابندی عائد نہیں کی جا رہی ۔ زیر حراست پاکستانی طلبہ کے خلاف ثبوت نہ ہونے کا تاثر غلط ہے۔ اعتراف کرتا ہوں کہ برطانیہ میں بوگس کالجز موجود ہیں۔ شواہد کی بنا پر پاکستانی طلباء کیخلاف آپریشن کیا گیا۔ انسداد دہشتگردی کی حکمت عملی کسی ایک کمیونٹی کے خلاف نہیں ہے۔ مسلمانوں سمیت برطانیہ کی تمام کمیونیٹیز کا تحفظ کرنا چاہتے ہیں۔