صدر زرداری کے تمام فیصلے عدالتوں میں چیلنج کئے جا سکتے ہیں: ممتاز بھٹو

14 جولائی 2009
کراچی (آئی این پی + آن لائن) سندھ نیشنل فرنٹ کے چیئرمین ممتاز بھٹو نے کہا ہے کہ صدر زرداری کے تمام فیصلے عدالتوں میں چیلنج کئے جا سکتے ہیں۔ ملک میں نہ تو صدارتی نظام ہے نہ ہی کوئی پارلیمانی نظام جس کی تصدیق خود وزیراعظم نے کردی ہے۔ سینکڑوں محافظوں کے پہرے میں چھپے حکمران دھاڑیں مار رہے ہیں کہ شدت پسندوں کے آ گے کبھی نہیں جھکیں گے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ زرداری جو بھی فیصلے اور اعلان کر رہے ہیں وہ سب کے سب غیر آئینی ا ور غیر اخلاقی ہیں کیونکہ ان کے پاس اس قسم کے کوئی اختیارات نہیں۔ امریکہ سینٹ میں ایک بار پھر یہ بات ہوئی ہے کہ پاکستان میں ڈرون بمباری حکمرانوں کے تعاون سے ہو رہی ہے عوام کو اس بات کا سختی سے نوٹس لینا چاہئے۔
و