کراچی: گاڑی سے بغیر لائسنس پستول برآمد صوبائی وزیر اخترجدون کو تحویل میں لینے کے بعد گھر جانے کی اجازت

14 جولائی 2009
کراچی (نمائندہ خصوصی) سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اختر جدون کو اسلام آباد سے کراچی پہنچنے پر ایئرپورٹ پر روک لیا گیا۔ صوبائی وزیر کی گاڑی سے بغیر لائسنس پستول برآمد ہوا جس پر کارروائی کی گئی۔ لائسنس دکھانے سے قبل رات گئے تک صوبائی وزیر کو ایئرپورٹ سے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اختر جدون کا کہنا ہے کہ پستول ان کا اپنا ہے اور اس کا لائسنس بھی ہے لیکن وہ گھر پر ہے۔ تاہم پولیس نے تحویل میں لینے کے بعد بعدازاں گھر بھیج دیا۔ وزیر مملکت نبیل گبول کا کہنا ہے کہ قانون کا احترام ہر ایک کو کرنا چاہئے۔
پستول برآمد