فرح ڈوگر کیس: سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ‘ تین اسسٹنٹ پروفیسر ذمہ دار قرار

14 جولائی 2009
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم میر ہزار خان بجارانی کی ہدایت پر سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کی بیٹی فرح حمید ڈوگر کیس کی تحقیقاتی کمیٹی نے واقعے کا ذمہ دار فیڈرل بورڈ کے سابق چیئرمین اور 3 اسسٹنٹ پروفیسرز کو قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کرنے کی سفارش کی ہے جبکہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کا دو روزہ اجلاس 16جولائی کو طلب کر لیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق کمیٹی کے چیئرمین عابد شیر علی کی زیر صدارت دو روز جاری رہنے والے اجلاس میں قائداعظم یونیورسٹی، کراچی یونیورسٹی اور فیڈرل بورڈ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا‘ اجلاس میں فرح حمید ڈوگر کیس پر دی جانے والی سفارشات پر بھی غور کیا جائے گا۔
فرح ڈوگر کیس