A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined index: category_data

Filename: frontend_ver3/Templating_engine.php

Line Number: 35

سینمائوں پر 65 فیصد تفریحی ٹیکس ختم‘ فلموں اور سٹیج ڈراموں کو عریانی و فحاشی سے پاک کیا جائے: شہباز شریف

14 جولائی 2009
لاہور (خبر نگار خصوصی+ کلچرل رپورٹر ) وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے سینماؤں پر یکم جولائی سے لاگو ہونے والا 65 فیصد تفریحی ٹیکس ختم کر دیا ہے‘ انہوں نے کہا ہے کہ فلموں اور سٹیج ڈراموں کو عریانی اور فحاشی سے مکمل پاک کیا جائے اور اس ضمن میں متعلقہ شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد اپنا فرض ادا کریں‘ حکومت عوام کو صاف ستھری اور معیاری تفریح فراہم کرنے والوں کی ہرممکن حوصلہ افزائی کرے گی۔ وزیر اعلیٰ نے سینما اونرز ایسوسی ایشن اور متعلقہ محکموں کے سینئر افسران پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی تشکیل دینے کی ہدایت کی جو فحاشی سے پاک ، مہذب و معیاری فلموں اور سٹیج ڈراموں کے بارے میں پالیسی مرتب کرنے اور تفریحی ڈیوٹی معاف کرنے کے بارے میں بھی اپنی جامع سفارشات پیش کرے گی۔ یہ بات انہوں نے گذشتہ روز سینما اونرز ایسوسی ایشن کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ شہباز شریف نے کہا کہ فلموں اور سٹیج ڈراموں کا معیار گر چکا ہے اور عوام کو اعلیٰ معیار کی تفریح تو دور کی بات ہے انہیں اوسط درجے کی بھی تفریحی سہولیات میسر نہیں ہیں۔ وفد نے متاثرین کے لئے 5 لاکھ کا چیک دیا۔ وزیر اعلیٰ کو سوات متاثرین کی امداد کے لئے تعمیر فاؤنڈیشن کی جانب سے میجر (ر) رفیق حسرت نے 20 لاکھ‘ صدر لوہا مارکیٹ لنڈا بازار انجم محمود بٹ نے 10 لاکھ جبکہ شالیمار سٹیل ملز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں اعجاز احمد نے 5 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور اسے متحرک اور فعال ادارہ بنانے کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے سے کرپشن کے خاتمے کے لئے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی تنظیم نو کر کے اسے فعال اور متحرک ادارہ بنایا جائے اور اس ادارے میں باصلاحیت‘ محنت‘ ایماندار اور اچھی شہرت کے حامل افسران و اہلکاروں کی تعیناتی کے لئے جامع نظام وضع کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے ایسی اصلاحات کی جائیں جو کرپشن کو زیرو کی سطح پر لانے کے لئے کارگر ثابت ہوں۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو ایسا ادارہ بنایا جائے جو کرپٹ اہلکاروں کے لئے خوف کی علامت ہو اور یہ کرپشن کے خاتمے کے لئے نہ صرف مؤثر اقدامات کرے بلکہ کرپشن میں ملوث اہلکاروں کے لئے سخت سزاؤں کو بھی یقینی بنائے۔ دریں اثناء پاکستان فلم ایگزبیئرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جہانزیب بیگ نے گذشتہ روز پریس کلب میں سید نور‘ شہزاد رفیق‘ صفدر خان‘ بیگم شیخ اختر علی اور فیاض خان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعلیٰ نے سینماؤں پر تفریحی ٹیکس ختم کر دیا ہے۔ ممبر صوبائی اسمبلی فرح دیبا اور جہانزیب بیگ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بتایا کہ 30 جون کے بعد سے سینماؤں پر 65 فیصد تفریحی ٹیکس لگا دیا گیا ہے جس نے مالکان کی کمر توڑ دی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے فوری طور پر سینما پر عائد تفریحی ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کیا‘ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ فلم اور سٹیج ڈراموں سے فحاشی کا خاتمہ کر کے دم لیں گے اور ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...