A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined index: category_data

Filename: frontend_ver3/Templating_engine.php

Line Number: 35

لاہور میں متعدد وارداتیں‘ مزاحمت پر ڈاکٹر زخمی‘ جلالپور بھٹیاں میں 20 لاکھ کی ڈکیتی

14 جولائی 2009
لاہور + فیروزوالا + جلالپور بھٹیاں (نامہ نگاران ) صوبائی دارالحکومت میں متعدد وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات ، موٹر سائیکلوں ، موبائل فون اور گاڑیوں سے محروم ہوگئے جبکہ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فا ئر نگ کر کے ہومیو ڈاکٹر کو زخمی کردیا۔ معلوم ہوا ہے کہ شفیق آباد امین پارک میں ڈاکوئوں نے ہو میو پیتھک ڈاکٹر سے 45ہزار اور موبائل فون چھین کر مزاحمت پر اسے گولی مار کر زخمی کردیا ، ماڈل ٹائون میں ڈاکوئوں نے سلمان سے اڑھائی لاکھ اور موبائل فون، فیکٹری ایریا میں امجد کی بیوی سے 2لاکھ مالیت کے زیورات ، نقدی اور موبائل فون، ہنجروال میں کوثر کے گھر سے ایک لاکھ مالیت کے زیورات ، نقدی اور موبائل، سبزہ زار میں آصف کی دکان سے سو ا دو لاکھ کی نقدی ، موبائل اور دیگر سامان، شاہدرہ میں اصغر اور اسکی بیوی سے ایک لاکھ نقدی ، زیورات اور موبائل، باٹا پور میں نوید کے گھر سے 2لاکھ کے زیورات ، نقدی اور موبائل، لٹن روڈ کے علاقہ پی اینڈ ٹی کا لونی میں عمر بیگ سے موٹر سائیکل ، دوموبائل اور 20ہزار ، سرور روڈ میں عبدالرحمن سے 50ہزار ، مناواں میں رضوان سے 30ہزار ، وحد ت کالونی میں کاشف سے 20ہزار اور موبائل، شمالی چھائونی میں منظور سے 50ہزار ، فیصل ٹائون میں راحیل سے 35ہزار ، لوئر مال میں شبیر سے 30ہزار، لوئر مال میں ہی میں آصف سے 20ہزار ، مغل پورہ میں صابر سے 20ہزار ، ستوکتلہ میں ڈاکوئوں نے مظہر جعفری سے 21ہزار اور دو موبائل، اکبری گیٹ میں نبیل سے 10ہزار اور موبائل لوٹ لئے۔ مانگا منڈی اور ڈیفنس بی سے گاڑیاں جبکہ لٹن روڈ ، گلشن راوی ، شادباغ ،نولکھا سے موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں۔شاہدرہ ٹائون میں 2 ڈاکوئوں نے حسن رضا سے 10 لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے بجلی کا ٹرانسفارمر چوری کر لیا ادھر لاہور روڈ پر کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈاکوئوں نے مسافروں سے بھری ویگن لوٹ لی۔ جلالپور بھٹیاں کیسے بائی پاس میں 3 ڈاکوئوں نے (ق) لیگ کی رکن صوبائی اسمبلی لیلیٰ مقدس کے سسر خضرحیات مانگٹ کے ڈرائیور طاہر سے 20 لاکھ روپے چھین لئے۔ ویگن لاہور سے شیخوپورہ جا رہی تھی کہ ویگن میں تین ڈاکو مسافروں کے روپ میں سوار ہوئے جب ویگن موٹر وے پل اقبال ٹائون کے قریب پہنچی تو ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر مسافروں کو قطار میں کھڑا کرکے تقریباً 3 لاکھ روپے کی نقدی‘ زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...