کراچی سٹاک مارکیٹ میں تیزی‘ انڈیکس 7684 پوائنٹس پر پہنچ گیا

14 جولائی 2009
کراچی ( مارکیٹ رپورٹر) کراچی سٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کے روز زبردست تیزی کی لہر رونما ہونے پر کے ایس ای 100 انڈیکس 81.99 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 7502 کی تعیناتی حد عبور کرکے دوبارہ 7684.650 کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا جس سے سرمایہ کاری مالیت میں 50 کروڑ 22 لاکھ روپے سے زائد اضافے کے باعث کاروبار میں تیزی غالب رہی۔