سٹیٹ بنک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے بینکوں سے 3روز کیلئے 11 ارب روپے 11 فیصد سود پر حاصل کرلئے
کراچی (جی این آئی) سٹیٹ بنک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے بینکوں سے 3 روز کے لئے 11 ارب روپے 11.00 فیصد شرح سود پر حاصل کرلئے۔ اسٹیٹ بنک نے منی مارکیٹ سے اضافی لیکوڈیڈٹی جذب کرنے کے لئے پیر کو اوپن مارکیٹ آپریشن (ریپو) کیا جس کے تحت 3روز کے ٹریژری بلز کی فروخت کے لئے بینکوں سے 19 ارب 60 کروڑ روپے کی پیشکشیں طلب کی ہیں ۔