اے جی پنجاب اور کنٹرولر جنرل اکائونٹس کی کارکردگی‘ ضلعی حکومتوں کو 4 سال بعد اخراجات کی تفصیل بھجوا دی
لاہور (خبر نگار) اکائونٹنٹ جنرل پنجاب اور کنٹرولر جنرل اکائونٹس اسلام آباد نے 2001ء میں قائم ہونے والے بلدیاتی اداروں کے آخری مالی سال کے اخراجاتی اکائونٹس 4 سال کے طویل وقفے کے بعد اسی وقت ضلعی حکومتوں کو بھجوا دیئے۔ جب ان اداروں کی اگلی ٹرم بھی گھر جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اکائونٹنٹ جنرل پنجاب اور کنٹرولر جنرل آف اکائونٹس اسلام آباد کے دستخطوں سے مالی سال 2004-05 کے اخراجات کے اکائونٹس کی کتابیں پنجاب کے تمام اضلاع کی بلدیاتی حکومتوں کو بھجوا دی گئیں حالانکہ یہ کتابیں مالی سال کے اختتام پر بھجوائی جاتی ہیں۔ اس سے ان محکموں کی خراب کارکردگی ظاہر ہوتی ہے۔