لاہور (خبر نگار خصوصی) پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس 16 جولائی کو صبح دس بجے طلب کر لیا گیا۔ اجلاس میں مختلف محکموں میں روا رکھی جانیوالی بے ضابطگیوں اور بدعنوانیوں کے معاملات زیر غور آئینگے۔
اسمبلی سیکرٹریٹ میں بلایا جانے والا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس 5 اگست تک جاری رہے گا مذکورہ اجلاس میں زراعت صنعت ‘ ٹورازم‘ ایس اینڈ جی اے ڈی انڈسٹریز وغیرہ کے آڈٹ پیپر زیر غور آئیں گے۔