زرعی زمینوں پر پرائیویٹ اور کمرشل تعمیرات پر پابندی

14 جولائی 2009
لاہور (خبر نگار) ڈی سی او لاہور سجاد احمد بھٹہ نے ضلع لاہور میں زرعی مقاصد کے لیے مخصوص زمینوں پر پرائیویٹ اور کمرشل تعمیرات پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں ای ڈی او آر اور محکمہ مال کے پٹواریوں نے شرکت کی۔ انہوں نے شرکاء اجلاس کو راوی نیشنل پارک کے منصوبے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ دریائے راوی کے اردگرد ماحول کسی بھی قسم کی پرائیویٹ اور کمرشل تعمیرات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے غفلت یا کوتاہی کے مرتکب افسران و اہلکاران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔