لاہور (اشرف چودھری) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی فواد عالم سری لنکا کے خلاف کیرئر کے پہلے ٹیسٹ میچ میں سنچری سکور کر کے پاکستان کے ان 10 اور دنیا کے 83 کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے جنہوں نے ٹیسٹ کیرئر کے پہلے میچ میں سنچری سکور کر رکھی ہے۔ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبو پر سنچری کرنے والے پہلے کھلاڑی خالد عبداﷲ ہیں جنہوں نے 1964ء میں آسٹریلیا کے خلاف 166 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ 12 سال بعد 1976ء میں پاکستان کی طرف سے یہ اعزاز جاوید میانداد کو حاصل ہوا۔ 1982ء میں سلیم ملک نے پاکستان کے تیسرے کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا ۔ 1996ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سریز کے موقع پر محمد وسیم نے 109 ناٹ آوٹ رنز بنائے۔ 1997ء میں جنوبی افریقہ کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں علی نقوی اور اظہر محمود کو ٹیسٹ کیپ ملیں دونوں کھلاڑیوں نے اس میچ میں سنچری سکور کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ 2000ء میں یونس خان نے سری لنکا کے خلاف راولپنڈی میں کیرئر کے پہلے ٹیسٹ میں 107 رنز بنائے۔ 2001ء میں بنگلہ دیش کیخلاف توفیق عمر نے ملتان ٹیسٹ میں 2003ء میں بنگلہ دیش ٹیم دوبارہ پاکستان کے دورہ پر آئی تو یاسر حمید نے ٹیسٹ کی دنوں اننگز میں سنچریاں سکور کیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024