ورلڈکپ 2011ء کے لوگو کی تقریب رونمائی آج ممبئی میں ہو گی

14 جولائی 2009
لاہور ( سپورٹس رپورٹر)2011ء کرکٹ ورلڈکپ کے لوگو کی تقریب رونمائی آج (منگل کو) ممبئی میں ہو گی جس میں پاکستان کی نمائندگی پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کریں گے وہ آرگنائزینگ کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس 16 جولائی کو ہو گا۔ پی سی بی کے ذرائع نے بتایا کہ آرگنائزینگ کمیٹی کے اجلا س میں پاکستان میچوں کی منتقلی کے فیصلے کی توثیق نہیں کریں گا کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ساتھ قانونی جنگ جاری رکھنا چاہتا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ذاکر خان اجلاس میں شرکت کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کو آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے کئے جانے والے فیصلوں پر رپورٹ دیں گے جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ اپنا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ دریں اثناء پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز ذاکر خان ورلڈ کپ 2011ء کے لوگو کی تقریب میں شرکت کیلئے گذشتہ روز کراچی سے ممبئی روانہ ہوگئے۔ ذاکر خان ورلڈ کپ 2011ء کے لوگو کی تقریب میں شرکت کے علاوہ 16 جولائی کو ورلڈ کپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔