نانگاپربت مہم کے دوران کورین خاتون اور آسٹرین ہلاک

14 جولائی 2009
سکردو (ریڈیو نیوز) کوہ ہمالیہ کی دوسری بلند چوٹی نانگا پربت کی مہم جوئی کے دوران کورین خاتون اور آسٹرین کوہ پیما ہلاک ہو گئے جبکہ دو پاکستانی کوہ پیماؤں سمیت متعدد غیرملکی کوہ پیما نانگا پربت سر کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ نانگا پربت بیس کیمپ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ہفتے کی رات کیمپ فور سے چوٹی سر کرنے کیلئے روانہ ہونیوالی کوہ پیماؤں میں 41 سالہ کورین خاتون کوہ پیما مس کومی سن اور آسٹرین وولف گینگ چوٹی سر کرنے کے بعد واپس اترتے ہوئے کھائی میں گر گئے۔ دوسری جانب رواں سال کے دوران نانگا پربت کی کوہ پیمائی کے دوران کامیاب ہونے والے کوہ پیماؤں میں 43 سالہ کورین خاتون مس آوہ ایون سن دنیا کی چودہ بلند ترین چوٹیوں میں سے بارہ سر کرنیوالی پہلی خاتون کوہ پیما بن گئی ہیں۔ ہفتے کی رات نانگا پربت سر کرنے میں کامیاب ہونیوالے کوہ پیماؤں میں پاکستانی‘ آسٹرین ‘ برطانوی اور کینڈین کوہ پیما شامل ہیں۔