پیپکو حکام صارفین کو بجلی کے کرائے کے منصوبوں کی تفصیلات بلوں پر پرنٹ کرکے دیا کرینگے

14 جولائی 2009
لاہور (نیوز رپورٹر) پیپکو حکام دسمبر 2009ء تک بجلی کے کرائے کے منصوبوں کی تفصیلات صارفین کو بجلی کے بلوں پر پرنٹ کرکے فراہم کیا کرینگے ۔ ڈی جی انرجی مینجمنٹ اینڈ کنزرویشن ( پیپکو ) انجینئر محمد خالد نے بتایا کہ حکومت دسمبر 2009ء تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ چاہتی ہے جس کے لئے مرحلہ وار رینٹل پاور ہائوسز دسمبر تک سسٹم میں آئیں گے اسکی تمام تفصیلات آئندہ ماہ صارفین کے بلوں کے ساتھ فلائر کی صورت میں بھیجی جائیں گی جس کا مقصد صارفین کو آنے والے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔