سوئس بنکوں کے اکائونٹس کی معلومات تک رسائی کیلئے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

14 جولائی 2009
واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ اور سوئٹزر لینڈ نے سوئس بنکوں کے اکائونٹس کی معلومات تک رسائی کے معاملے پرمذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور عدالتی کارروائی کومزید کچھ عرصے تک ملتوی کرنے کی درخواست دے دی ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ نے سوئٹزرلینڈ کے بنکوں کے اکائونٹس کے بارے میں معلومات حاصل کرنے سوئس بنک یو بی ایس کے خلاف عدالتی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔