اسلام آباد(آن لائن)وزارت پانی وبجلی کے ترجمان نے کہا ہے کہ منگلا پاور اسٹیشن میں فنی خرابی کو25 جولائی تک دور کرکے11سو میگاواٹ بجلی بحال کردی جائے گی جبکہ ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث تین ہرار دو میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے،وزارت پانی وبجلی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق منگلا پاور اسٹیشن میں دو یونٹس سے 220میگاواٹ بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے جبکہ آئندہ72گھنٹوں میں 110 میگاواٹ کے مزید دویونٹس سے بجلی بحال کردی جائے گی،وفاقی وزیر پانی وبجلی کی ہدایت پر واپڈا اور پیپکو کی ٹیمیں دن رات بجلی بحالی کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں جس سے لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں مزید کمی ہوگی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38