بھاشا ڈیم ملکی تاریخ کا سب سے بڑا تعمیراتی منصوبہ ہے: چیئرمین واپڈا

14 جولائی 2009
لاہور (اے پی پی) چیئرمین واپڈا شکیل درانی نے ملک بھر میں تعینات جنرل مینجروں اور پراجیکٹ ڈائریکٹروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پانی اور پن بجلی کے شعبوں میں جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں کیونکہ یہ منصوبے پاکستان کی اقتصادی ترقی کی رفتار کو تیز تر کرنے کیلئے نہایت اہم ہیں وہ پیر کو واپڈا ہائوس میں پانی اور پن بجلی کے شعبوں کے زیر تکمیل منصوبوں کے سالانہ جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے واپڈا کے سربراہ نے کہا کہ واپڈا اس وقت جتنے ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہا ہے ملکی تاریخ میں اس کی نظیر نہیں ملتی ان منصوبوں میں 4 میگا ڈیمز‘ 3 بڑی نہریں اور ملک کے طول و عرض میں درمیان اور چھوٹے سائز کے 32 ڈیمز شامل ہیں۔