لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آذربائیجان کے سفیر کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارتی روابط، ثقافتی تبادلوں اور تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مریم نواز نے آذربائیجان کے سفیر کی جانب سے دی گئی دورے کی دعوت قبول کر لی۔ ملاقات کے دوران تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشوں پر اتفاق کیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آذربائیجان کے سفیر کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ آذربائیجان کے سفیر نے پنجاب میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ آذربائیجان کے صدر کا حالیہ دورہ تعلقات کے فروغ کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ جبکہ پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات برادرانہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کے سرمایہ کاروں کو مراعات کا اسپیشل پیکج دیا جائے گا۔ اور ہم شعبہ سیاحت میں آذربائیجان کے تجربے سے مستفید ہونا چاہتے ہیں۔آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے کہا کہ ہم پاکستان کو اپنا قریبی دوست اور برادر ملک سمجھتے ہیں۔
آذربائیجان کے صدر کا حالیہ دورہ تعلقات کے فروغ کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے:مریم نواز
Jan 14, 2025 | 18:12