ٹرمپ کے صدارت سنبھالنے سے پہلے شمالی کوریا کے ایک دن میں کئی میزائل تجربے

Jan 14, 2025 | 17:25

ویب ڈیسک

شمالی کوریا کی جانب سے کیے گئے میزائل تجربات کی جنوبی کوریا نے مذمت کی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا نے ان تجربات کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

جنوبی کوریا کے چیف آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ یہ تجربات خطے میں اشتعال انگیزی کا سبب بن سکتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجکر 30 منٹ پر صوبے جگانگ میں چینی سرحد کے قریب میزائل تجربات کیے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے یہ میزائل تجربات نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد سے قبل طاقت کے مظاہرے کے طور پر کیے گئے ہیں

مزیدخبریں