فارم 47 کا طعنہ دینے والے فون کر کر کے مذاکرات کا کہہ رہے ہیں، فیصل کریم کنڈی  

Jan 14, 2025

پشاور(آئی این پی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف والے کہتے تھے ان سے ہاتھ نہیں ملانا چاہتے یہ فارم 47والے ہیں، آج یہ خود سپیکر کو فون کر رہے ہیں کہ جلدی جلدی مذاکرات کریں۔پشاور میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ڈائیلاگ پر یقین رکھتی ہے، ہم نیاتحادی جماعتوں کو ایک میز پر بٹھایا تھا، ہم آج بھی ڈائیلاگ کی حمایت میں ہیں لیکن مجھے اس مخلوق سے اچھائی کی کوئی امید نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے بڑے بول بولے تھے، اللہ کو بڑے بول پسند نہیں ، جن جن کے خلاف یہ باتیں کرتے تھے آج وہ ان کے سیاسی مسیحا بن گئے، مولانا فضل الرحمان کو پتا نہیں کیا کیا کہتے تھے آج ان کے پاں پڑے ہوئے ہیں، انہوں نے آج مولانا فضل الرحمان کو سیاسی مسیحا بنایا ہو اہے۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ یہ چاہتے ہیں ہمیں کوئی این آر او مل جائے، جو ان کے کرتوت ہیں ان کو این آر او نہیں ملنا، آپ سمجھتے ہیں کہ کرتوت ٹھیک تھے تو آپ کو سز انہیں ملنی، اگر آپ کے کرتوت غلط تھے تو سماعت 5 بار بھی ملتوی ہوجائے سزا ملے گی، میں سمجھتا ہوں عمران خان القادر ٹرسٹ کیس میں ملوث ہیں۔

مزیدخبریں