جاپان کا تعاون‘ منڈی بہاؤالدین میں بجلی کے 2 منصوبوں کا افتتاح

Jan 14, 2025

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جاپان کے تعاون سے منڈی بہاؤالدین میں دو بجلی کے منصوبے کا افتتاح کیا گیا۔ جاپانی سفارتخانہ کے مطابق جاپانی سفیر اکاماتسو سٹریٹجی نے بجلی تنصیبات کے منصوبوں کا افتتاح کیا۔ این جی او کے تحت منڈی بہاؤالدین میں بجلی کے منصوبوں کا انتظام کیا گیا۔ جاپان نے دو منصوبوں کیلئے 92 ہزار ڈالر سے زائدہ کی مالی امداد فراہم کی۔ جاپانی حکومت پاکستانی عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے تعاون جاری رکھے گی۔

مزیدخبریں