گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن حیدر علی چٹھہ کی زیر قیادت انکرو چمنٹ اسکواڈ کا جی ٹی روڈ عامر سینٹر، پارکنگ پلازہ پر عوام سے اور چارجنگ کرنے پر 3افراد کو موقع پر گرفتار کے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔جبکہ گوندلانوالہ چوک آتمارام روڈ اور ٹائرمارکیٹ سمیت دیگر مقامات پر روڈ کے اوپر غیر قانونی تجاوزات قائم کرنے والوں کیخلاف کارروائی کے دوران 4دکانیں سیل اور 4تجاوزات میں ملوث افراد کو متعلقہ تھانے کے حوالے کروادیا اس کے علاہ 50کے قریب نوٹس جاری کیے دوران آپریشن 2ٹرک سامان قبضہ میں لیکر محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی۔
گوجرانوالہ:پارکنگ پلازہ پر عوام سے اور چارجنگ کرنے پر 3افراد گرفتار
Jan 14, 2025